پیرس(نمائندہ خصوصی) صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل پاکستان میں پارٹی کے یوم تاسیس کےانعقاد اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمرالزماں کائرہ کے زیر سایہ اہم ترین امور انجام دینے کے بعد دورہ مکمل کر کے واپس فرانس پہنچ گئے ہیں۔
چوہدری محمد رزاق ڈھل صدر پی پی فرانس کے زیر اہتمام 29 نومبر کوعظیم الشان یوم تاسیسی منعقد کیا گیا۔ جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمرالزماں کائرہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تمام ضلعی اور تحصیل تنظیموں کے راہنمائوں اور ذیلی تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پران کی رہائش گاہ ڈھل بنگش میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنمائوں کا شایان شان استقبال کیا گیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی آن بان شان چوہدری قمرالزماں کائرہ کو خصوصی دستار بھی پیش کی گئی۔ یہ یوم تایسیس کی تقریب اس لحاظ سے بھی اپنی مثال آپ تھی کیونکہ اس میں پپہلی مرتبہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تمام قیادت بنفس نفیس شریک ہوئی اور ایسی کوئی بھی اور تقریب دیکھنے میں نہیں آئی۔
فرانس پہنچتے ہی انہوں نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنان کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پاکستان میں مصروفیات کے حوالے سے انہوں نے پی پی فرانس کے مرکزی راہنمائوں کو بریف کیا اور پارٹی کے تمام معاملات اور ان کی مرکزی قیادت سے ہونے والی میٹنگز کی تفسصیلات بھی اہم راہنمائوں سے شیئر کیں۔ کاروباری مصروفیات کے جائزہ کے بعد وہ پارٹی کے لائحہ عمل اور سرگرمیاں ترتیب دیں گے۔