counter easy hit

تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ؟ ملک کے اہم ترین حلقے میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں فتح کسے نصیب ہوئی

مانسہرہ (ویب ڈیسک) مانسہرہ میں مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کر لی ہے ، جو کہ تحریک انصاف کیلئے پریشانی کا باعث ہے ، مانسہرہ کو تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے ، مسلم لیگ ن کے امید وار نے تحریک انصاف کے امید وار کو شکست دے دی،مانسہرہ کے حلقہ پی کے 30 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امید وار مظہر علی قاسم نے تحریک انصاف کے امید وار سید احمد حسین شاہ کو شکست دے دی ۔پی کے 30کے 186پولنگ اسٹیشنز سے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کا امید وار 34ہزار 162ووٹ لے کر پہلے جبکہ تحریک انصاف کا امید وار 18ہزار 664ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ پی کے 30 میں آج صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو کہ پانچ بجے تک جاری رہی ۔اس دوران لوگوں نے اپنی اپنی جماعت کے امید واروں کوو وٹ کاسٹ کیے ،پولنگ کے دوران کسی قسم کی بد انتظامی دیکھنے میں نہیں آئی ، ضمنی انتخاب کیلئے53 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 128 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔حلقہ انتخاب میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کےلئے پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔یاد رہے کہ پی کے 30 کی نشست پی ایم ایل کے ایم پی اے میاں ضیا الرحمان کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی، یاد رہے کہ مانسہرہ میں مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کر لی ہے ، جو کہ تحریک انصاف کیلئے پریشانی کا باعث ہے ، مانسہرہ کو تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے ، مسلم لیگ ن کے امید وار نے تحریک انصاف کے امید وار کو شکست دے دی، ہے جس پر ن لیگ کے امیدوار خوشیاں منا رہے ہیں ،