اسلام آباد: بھارت نے تصدیق کی ہے کہ ان کے 8 فوجیوں ہلاک ہوئے جبکہ 2 فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ آج ہونے والے واقعہ کے بعد بھارت نے تسلیم کر لیا ہے کہ انہوں نے 8 فوجیوں کو ہلاکت کی صورت میں جبکہ 2 پائلٹوں کو جنگی قیدیوں کی صورت میں کھو دیا ہے، بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن صبح گیا ابھی تک نہیں آیا۔ بھارتی ائیر فورس کے کمانڈر نے صبح مگ 21 میں اڑان بھری تھی لیکن ابھی واپس نہیں آیا بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ گرفتار پائلٹ ریٹائرڈ ائیر مارشل کا بیٹا ہے۔ جب کہ گرفتار پائلٹس میں سے ایک پائلٹ زخمی تھا جسے طبی امداد کے لیے جی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بھارتی پائلٹ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں۔ میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں۔ میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے۔ میرا سروس نمبر 27981 ہے۔ میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ نے ویڈیو پیغام میں آئی ایم سوری بھی کہا۔ بھارتی پائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔