لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کے ستارے آپس میں بہت مماثلت رکھتے ہیں، شہزادہ کی پیدائش 31 اگست 1985 اور ابھار مشتری ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور عمران خان کے ستارے انتہائی روشن ہیں اور دونوں طویل حکمرانی کریں گے اور دونوں عالم اسلام کی تقدیر بدل دیں گے۔
اتوار کے روز جاری اپنے ایک اعلامیہ میں پروفیسر فضل کر یم خان نے کہا زائچہ کے مطابق اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو سعودی عرب اپنا وزن پاکستان کے پلڑے میں ڈالے گا اور بھارت کو تیل کی سپلائی بند کر دے گا۔ عمران خان کے دور میں پاکستان غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرے گا جس میں عرب ممالک کی پانچ شخصیات اہم کردار ادا کریں گی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایماء پر بھارتی جادوگروں نے سعودی ولی عہد کے پاکستان کی جانب جھکاؤ کوختم کرنے کیلئے عمل شروع کر رکھا ہے لیکن انہیں اس میں ناکامی ہو گی۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق پچھلے آٹھ مہینوں سے کانگریس کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے اور زیادہ تر علاقائی جماعتوں کا رحجان کانگریس کی طرف ہے، چونکہ بھارت میں پہلے بھی کئی مواقع پر الیکشن سے پہلے پاکستان کے خلاف جنگی جنون بھڑکانے کا رواج رہا ہے اِس لئے سیاسی طور پر کمزور ہوتے نریندر مودی کے بارے میں بھی یہی کہا جا رہا تھا کہ الیکشن کے قریب وہ پاکستان کے خلاف جارحیت کر کے جنگی ماحول برپا کریں گے اور اپنی پانچ سالہ کارکردگی (جو یقیناً اچھی نہیں) کی بجائے پاکستان کے خلاف جنگی جنون کی مدد سے الیکشن جیتنے کی کوشش کریں گے۔بی جے پی کی ایک سابقہ اتحادی جماعت جانا سینا نے کہا کہ دو سال قبل جب وہ ابھی بی جے پی اتحاد کا حصہ تھی تو نریندر مودی نے انہیں بتایا تھا کہ الیکشن سے پہلے پاکستان کے خلاف جنگ کی جائے گی۔ جانا سینا ان جماعتوں میں سے ایک ہے، جس نے بی جے پی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور اب امکان ہے کہ وہ کانگریس کے انتخابی اتحاد میں شامل ہو جائے گی۔