نئی دہلی: بھارتی پائلٹ ابھینندن کو فوری طور پر ریٹائر کر دیا گیا،پاکستان سے واپس جانے کے بعد ابھینندن کو سخت نگرانی میں رکھا گیا،جبکہ بھارتی ائیرچیف نے موقف اختیار کیا تھا کہ ابھینندن کی دوبارہ پرواز کا فیصلہ میڈیکل سے مشروط ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گرفتاری کے بعد رہا کیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو فوری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔ بھارتی پائلٹ کو میڈیا کی جانب سے تو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا، تاہم بھارتی فضائیہ نے ابھینندن سے مزید ملازمت نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ ابھینندن کی ریٹائرمںٹ کا دعویٰ پاکستانی ٹی چینلز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی فوج یا حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل پیر کے روز بھارتی فضائیہ کے سربراہ سے پریس کانفرنس کے دوران جب اہک صحافی نے سوال کیاکہ کیا ابھی نندن اب دوبارہ پرواز کر سکے گا۔ تو اس پر بھارتی ائیرچیف نے جواب دیا کہ ابھی نندن کے دوبارہ پرواز کرنے کا فیصلہ اس کے میڈیکل سے مشروط ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ائیر چیف بالاکوٹ میں ہونے والی ہلاکتوں سے بھی لاعلم نکلے اور کہا کہ پتہ نہیں بالاکوٹ میں کتنی لاشیں گریں، فضائیہ کا کام کارروائی کرنا ہے لاشیں گننا نہیں۔ ہمارا کام صرف ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ہے، لاشیں گننا حکومت کا کام ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران جب بھارتی ائیرچیف سے صحافیوں نے بالاکوٹ میں کیے گئے فضائی حملے سے متعلق سوالات کیے تو بھارتی ائیر چیف کے پسینے چھوٹ گئے اور سوالات کا واضح جوابات دینے کی بجائے باتیں گول کر گئے۔ واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے 27 فروری کو زبردست شکست دی تھی اور جنگی محاذ پر برتری حاصل کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو تباہ کر دیا تھا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے گرائے جانے اور بھارتی فضائیہ کی ناکام حکمت عملی پر بھارت تلملا اُٹھا اور بھارتی فضائیہ کے سینئیر افسر کو برطرف کر دیا۔بھارتی فضائیہ کی ناکام کارروائی، پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کی تباہی اور بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر ائیر مارشل سی ہری کُمار کو عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ ایسٹرن ائیرکمانڈ چیف ائیرمارشل رگوناتھ نمبیار کو بھارتی فضائیہ کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا تھا جبکہ دوسری جانب وطن واپس پہنچنے پربھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ بھی مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ بھارت منتقلی کے بعد دو روز تک بھارتی پائلٹ سے ڈی بریفنگ لی جاتی رہی ۔ بھارت نے پاک فوج کی حراست میں رہنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو شک کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابھی نندن کو گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔