کراچی (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد مہر کے گھر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ۔ حملہ ڈکیتوں کی جانب سے کیا گیا۔ ڈکیتی کی کاروائی کے دوران علی محمد کے سر پر بندوق کے بٹ مارے گئے۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد مہر دوران ڈکیتی شدید زخمی کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد مہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے ۔ حملہ ڈکیتوں کی جانب سے کیا گیا۔ ڈکیتی کی کاروائی کے دوران علی محمد کے سر پر بندوق کے بٹ مارے گئے۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد مہر دوران ڈکیتی شدید زخمی کر دیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔واردات کے دوران علی محمد مہر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات کراچی کے علاقے گزری میں موجود سابق وزیر اعلیٰ کے گھر پر ہوئی۔علی محمد مہر گزشتہ الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے گھوٹکی سے ایم این اے منتخب ہوئے اور بعدازاں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ علی محمد مہر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر زخمی کر دیے گئے۔ جبکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے علی محمد مہر کی صحت سے متعلق ابھی کوئی بیان نہیں دیاگیا۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق علی محمد مہر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔