لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے سینئر ترین وزیر کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔ سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ وزیر سینئر سیاستدان بھی ہیں۔ انہیں کافی عرصے سے وزارت چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے۔ تاہم وہ وزارت نہ چھوڑنے پر بضد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عامر متین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ایک سینئر وفاقی وزیر کو سختی سے مستعفیٰ ہونے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے سینئر ترین وزیر کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ وزیر سینئر سیاستدان بھی ہیں۔عامر متین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر سینئر سیاستدان بھی ہیں۔انہیں کافی عرصے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی موجودہ وزارت سے الگ کر دیا جائے گا۔تاہم وزیر موصوف کا موقف ہے کہ اگر انہیں وزارت سے الگ کیا جاتا ہے تو ان کی عزت میں کمی آئے گی۔ تاہم اب وزیراعظم نے ان وزیر کی مسلسل مایوس کان کارکردگی پر انہیں سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی وزرات سے الگ ہو جائیں گے۔اس حوالے سے سینئر صحافی روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جن وزیر کو مستعفیٰ ہونے کا کہا گیا ہے۔ان کا نام غلام سرور خان ہے۔ غلام سرور خان وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان موسم سرما کے دوران گیس بحران کے ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔ موسم سرما کے دوران جو گیس بحران پیدا ہوا تھا۔ اس کی ذمہ داری غلام سرور خان پر عائد کی گئی ہے۔ اسی لیے غلال سرور خان کو کہا گیا ہے کہ وہ وزرات پیٹرولیم سے الگ ہو جائیں۔ انہین اس کی بجائے کوئی دوسری وزارت دے دی جائے گی۔