counter easy hit

حکومت ٹیکس چوروں اور کالے دھن والوں کی سہولت کار بن چکی ہے، جاوید بٹ

حکومت ٹیکس چوروں اور کالے دھن والوں کی سہولت کار بن چکی ہے، جاوید بٹ

پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس چوروں اور کالے دھن والوں کی سہولت کار بن چکی ہے،   حکومت نالائق ،نااہل اور جھوٹی ہونے کے ساتھ بدنیت اور بے حس بھی ہے انہوں نے حکومت کی مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی سیکیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ایمنسٹی سکیم پر سیاست کرنیوالے ٹیکس چوروں کو سہولیات دے رہے ہیں  ترقی کرتا پاکستان نالائق ٹولے کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ بمثل عذاب حکومت نے مہنگائی کی شرح 8 ماہ میں 9.4 فیصد جبکہ ترقی کی شرح کو 3فیصد تک پہنچا دی ہے بجلی 25فیصد ،گیس141 فیصد مہنگی جبکہ پیٹرول کی قیمت بھی باربار بڑھائی جاچکی ہے

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نالائق نااہل اور جھوٹی ہونے کے ساتھ بدنیت اور بے حس بھی ہے  ملکی معیشت عمران خان کی تکبر جھوٹ اور انا کا شکار ہے انہیں ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم نے مہنگائی دوگنی اور ترقی کی شرح آدھی کردی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے ٹیکس چوروں کے لئے راستے بند کئے تھے جبکہ یوٹرن حکومت نے ٹیکس چوروں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مہنگائی کی صورت میں خودکشی کرنے کا وعدہ نبھائیں

Javed butt, ex-president, PMLN, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website