لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار کی بارتھی میں بزدار قبیلے کے نئے چیف مقرر ہونے پر دستار بندی کی مختصر تقریب ہوئی۔ خواجہ غلام اللہ بخش نے بزدار قبیلے کے نئے چیف سردار عثمان احمد خان بزدار کی دستاربندی کی۔قبائلی سرداروں ،عمائدین اور معززین علاقہ نے تقریب میں شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار کی بارتھی میں بزدار قبیلے کے نئے چیف مقرر ہونے پر دستار بندی کی مختصر تقریب ہوئی۔ خواجہ غلام اللہ بخش نے بزدار قبیلے کے نئے چیف سردار عثمان احمد خان بزدار کی دستاربندی کی ۔ قبائلی سرداروں ،عمائدین اور معززین علاقہ نے تقریب میں شرکت کی ۔ بلوچ روایات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار کی دستار بندی کی بڑی تقریب 28اپریل کو بارتھی میں منعقد ہوگی۔ دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب کو نہ ہٹانے کی سفارش کر دی، پرویز الہیٰ کی جانب سے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ عثمان بزدار کو جلد بازی میں تبدیل نہ کیا جائے، ایسا کرنا درست نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو صوبے کا وزیراعلی قائم رکھنے کیلئے اپنی بھرپور مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران اس حوالے سے خصوصی بات چیت کی تھی۔ ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلی عثمان بزدار کو ان کے عہدے سے فی الحال نہ ہٹایا جائے۔ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو جلد بازی میں ان کے عہدے سے ہٹانا درست اقدام نہیں ہوگا۔