شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی پر پیپلز پارٹی گوجرخان کا شاندار خراج تحسین،جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی گوجرخان سٹی محمد رمضان مرزا اور مرکزی راہنما عبدالرحمان مرزا کا خطاب
گوجرخان(نمائندہ خصوصی) حسب سابق وروایت عبدالرحمان مرزااینڈبرادرزکےزیراہتمام اور سٹی گوجرخان کےزیرانتظام بھٹو شھید کی 40ویں برسی کی دعائیہ تقریب انتہائی عقیدت واحترام کےساتھ منائی گئی جس میں پیپلز پارٹی سٹی وتحصیل گوجرخان کے قائدین،کارکنان ووکلاءنےبھرپور شرکت کی اور بھٹو شھیداوران کے خاندان کی وطن عزیزکےلیے دی جانےوالی قربانیوں اور خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔۔۔دعا کےبعد شرکاء میں بھٹو لنگرتقسیم کیاگی
بھٹو کےشیدائی،بینظیر کےبھائی اور پیپلزپارٹی کےنظریاتی سپاہی عبدالرحمان مرزا نےبھٹو شھید کی 40ویں برسی کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شہید ہوتے ہیں انھیں مردہ مت کہیں ۔ وہ زندہ ہوتے ہیں آپ ان کا شعور نہیں رکھتے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اوربی بی بے نظیر بھٹو شہید اب بھی زندہ ہیں اور لاڑکانہ سے ہماری راہنمائی کر رہے ہیں
میرے استاد محترم پروفیسر محمود نے ایک شعر کہا تھا
وہ اس نے جس کو لحد میں کرلحد کے اوپر چٹان رکھ دی
وہ یہ سمجھے کہ اس نے گونگی زمین کے منہ پہ زبان رکھ دی
شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید ہیں وہ آج 40برس گزر جانے کے بعد زندہ وہ تابندہ ہیں ۔ آپ نے کہا کہ جس نے خفیہ باڈی پارٹس کی تصاویر کھینچیں اس کی اپنی تصویر ہی نہ رہی۔ ہندوئوں کو جلانے کے بعد گنگا میں بہایا جاتا ہے ۔ تاریخ گواہ ہے جہاں جہاز گرا 17 اگست کو جہاز گرا اور گر کر جل کر راکھ ہوگیا۔ وہاں اتنے زور سی بارش ہوئی کہ سب کی ہڈیا ں تک بہہ گئیں۔
وہ یزید عصر تھا ۔ اور شہید ذوالفقار علی بھٹونے یزید کے ہاتھ پر بیت نہ کی اور حسینی ؑبن کردکھایا۔
پیر نصیر الدین نصیر ؒنے بھی کہا تھا
یزید عصر کے سامنے کھڑے تھے سب ہاتھ باندھے
حسین ؑ تو ہی چلا آئے تو کچھ بات بنے
ہم جیالے تھے جو حسینی راستے پر حق کے راستے پر ، قرآن کے راستے پر چلے۔ اور انشااللہ خیبر سے کراچی تک ہم ہمیشہ حق کی آواز پر چلتے رہیں گے۔
ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو۔ شہید بے نظیر بھٹو اور جناب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے مشن کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے
اس موقع پردعائیہ تقریب برائے ایصال ثواب بھٹو شھید کے تحت فاتحہ خوانی کی گئی اور شریک جیالوں میں بھٹو لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
Publiée par Muhammad Mirza sur Jeudi 4 avril 2019