اسلام آباد(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی ہے اور اب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے نظریات ایک ہی ہیں اور ہوسکتا ہے اگلا الیکشن ایم کیوایم کے ساتھ مل کر لڑیں ، ایم کیوایم کے ارکان سے زیادہ نفیس لوگ کابینہ میں نہیں۔حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج بہت خوش ہوں ہم حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر کا افتتاح کر رہے ہیں، سڑکیں بنتی رہتی ہیں لیکن جب لوگوں پر پیسہ خرچ ہوتا ہے تو ترقی ہوتی ہے، نوجوان نسل پرسرمایہ کاری بےحدضروری ہے، تعلیم کے بغیرکوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی، جس ملک نے تعلیم پرتوجہ دی وہ ملک ترقی کرگیا، ملک اورقوم کا اصل تحفظ تعلیم سے ہی ممکن ہے، تعلیم کے بغیر عظیم ملک بننےکا خواب پورا نہیں ہوسکتا، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے، نوجوانوں کوتعلیم دی تو یہ پاکستان کو اُوپرلے کرجائیں گے، نوجوانوں کو تعلیم نہ دی گئی توملک نیچےچلا جائے گا۔ سنگا پور کی ایک یونیورسٹی کا بجٹ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے، چھوٹا سا سنگاپور300 ارب ڈالرکی برآمدات کرتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے نظریات ایک ہی ہیں، ایم کیو ایم کے ارکان سے زیادہ نفیس لوگ کابینہ میں نہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اگلا الیکشن مل کر لڑیں گے۔دوسری طرف جہلم کی تحصیل سوہاہ میں نجی شعبے کے تحت یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی القادر یونیورسٹی میں سائنس اور صوفی ازم پڑھایا جائے گا، صوفی ازم میں نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ پر ریسرچ کرائیں گے، کیوںکہ ہمارے نوجوانوں کو دین کے حوالے سے زیادہ علم ہی نہیں، نوجوانوں کے لئے مشعل راہ انگریز سائنسدان، سیاستدان اور اداکار بنے ہوئے ہیں جب کہ حضورﷺکی زندگی ہمارےلئےمشعل راہ ہے۔