تیس سال سے عوام کے حقوق کو کچل کر خاموشی سے لوٹنے والے آ ج شور بھی مچا رہے ہیں تو عوام کا نام لے کر اپنے مال بچانے کیلئے، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ تیس سال سے عوام کے حقوق کو کچل کر خاموشی سے لوٹنے والے آ ج شور بھی مچا رہے ہیں تو عوام کا نام لے کر اپنے مال بچانے کیلئے رو رہے ہیں۔
جمہوریت کے نام پر بے پناہ مال و اسباب لوٹ لینے اور 30 سال عوام کی امنگوں کا خون کرنے کے بعد آج ان لوگوں کو اپنا احتساب نظر آیا تو ان لوگوں کو عوا م یاد آگئی۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر عوام کے آگے سرخرو ہو رہی ہے