اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہاہے کہ اداروں کو ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹیکنالوجی بورڈ بنارہے ہیں تاکہ کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔پاکستان ایک ایسی جگہ ہے جہاں بے روزگاری بڑامسئلہ ہے۔ بے روزگاری پر قابو نہ پایا تو اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ پاکستان میں سیاحت کے بہترین مواقع فراہم ہوسکتے ہیں۔ایسے ممالک بھی ہیں جو جی ڈی پی کا 10 فیصد سیاحت سے کماتے ہیں۔ہم نے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔پاکستان میں سول سروس ریفارم پر کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایل سی کے زیر اہتمام ایوان صدر میں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی پر سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں میں ذہنی تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔سابق دور حکومت میں انفراسٹرکچر پر فوکس کیا گیالیکن بے روزگاری ختم نہ ہو سکی۔تحریک انصاف انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیخلاف نہیں تاہم ایک پل بنانے سے بہتر ہیومن ڈویلپمنٹ ہے۔ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک کے اہم سربراہان نے پاکستان کادورہ کیا۔ جلد ہی ٹیکنالوجی میں بڑی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے۔مائیکرو سافٹ کیساتھ بات چیت چل رہی ہے۔پاکستان میں ٹیکنیکل یونیورسٹیز کی کمی ہے۔دوسرے ممالک میں ٹیکنیکل یونیورسٹیز زیادہ ہیں۔پاکستان سیاحت کے لخاظ سے مالا مال ہے۔ہمیں اپنے بزنس ٹائیکون کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب نواز شریف کے کیس عدالت میں جانے والے تھے وہ سڑک پر تھے مجھے کیوں نکالا اور اب آصف علی زرداری کے کیسز جانے والے ہیں تو یہ سڑک پہ ہیں مجھے کیوں نکالا‘پیپلز پارٹی سے اس وقت کس کو خطرہ ہو سکتا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنی سیاست چلاتے رہیں اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارا اصل چیلنج معیشت ہے ‘ اداروں کی بھی گارنٹی ہمیں ہے‘ عوام بھی ہمارے ساتھ ہیںاور پورا پاکستان ہمارے ساتھ ہے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے‘پی پی پی والے اسلام آباد آئیں انہیں اپنا کنٹینر دیں گے‘پی پی پی اور (ن) لیگ یک جان اور دو قالب ہیں۔جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویومیں فوادچوہدری کا کہناتھاکہ 18ویں ترمیم سے پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ نہیں تاہم 18ویں ترمیم کے بہت چھوٹے سےحصے پر دوبارہ بحث ضرور ہونی چاہیئے‘پیپلز پارٹی والے اسلام آباد آئیں ہم انہیں آٹھ ، 10کمرے بک کروا دیں گے۔