جناب عالی۔۔ گزارش ہے کہ پہلے بھی کئ بار اس اہم درینہ اور سلگتے ہوئے اور مستقبل قریب میں سنگین صورت حال اختیار کر جانے والے مسئلے کی جانب مبذول کروا چکے ہیں جس کانوٹس لیتے ہوئے آپ جناب نے خود موقع ملاحظہ فرما کر گنجی بار برساتی نالہ(ڈرینج) جس کی چوڑائی 56فٹ ہےپر الحرم سٹی ہاوسنگ اسکیم کے مالکانوں و ڈویلپرز نے برساتی نالے اور اس سے ملحقہ جناح ٹاون ہڑپہ کے سیوریج کی جگہ پر ٹف ٹائل اور پختہ سڑک بنا کر نہ صرف غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے بلکہ برساتی نالے پر تقریباسو100سے بھی زیادہ لمبا اور 4٫4فٹ کے دو ہول والاپل بغیر محکمہ سکراوہ کی اجازت اور ذیزائن کے بنادیا گیا جس کو آپ جناب نے خود موقع پر ہی حلقہ پٹواری کو پل کو گرانے کےفوری احکامات صادر فرمائے تھے جس پر عمل درآمد کے لیے مشینری و عملہ تو آیا مگر کاروائی صرف ایک فرضی مشق کے سوا کچھ کے سوا کچھ نہ تھی۔۔ جناب عالی۔۔۔ پل گرانا تو دور کی بات ٹاون مالکان کے زیر قبضہ سیوریج کی جگہ پربھی لگائی جانے والی ٹف ٹائل اور پختہ سڑک کو بھی نہ اکھاڑہ گیا جس کا خمیازہ جناح ٹاون ہڑپہ کے لوگ بھگت رہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پل کو گرا کر دوبارہ محکمہ سکراوہ کے ڈیزائن کے مطابق بنایا جائے کیونکہ بنایا جانے والا ناقص پل لمبا اور تنگ ہونے کی وجہ سے 70فیصد تو ابھی گوبرسے بند ہو چکا ہے اتنے لمبے اور تنگ پل کی صفائی کسی صورت ممکن نہ ہے جس کی وجہ سے ہمارا سیوریج سسٹم دن بدن بدتر سے بد تر ہوتا جا رہا ہے اس لیے مہربانی فرما کر اہلیان ہڑپہ کے اس اہم ایشو پر خصوصی شفقت بھری نظر اورتوجہ کرتے ہوئے آپ جناب کی طرف سے پل کو گرا کر دوبارہ تعمیر کروائے جانے کے احکامات صادر فرمائے جانا عین قرین انصاف ہو گا