تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے عادی نوکرشاہی کے ذریعے خفیہ مداخلت بڑی رکاوٹ ہے، اصغر برہان
پیرس (نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری تحریک انصاف فرانس اصغر برہان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے عادی نوکرشاہی کے ذریعے خفیہ مداخلت بڑی رکاوٹ ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں بھی کرپٹ لوگوں کی آلہ کار بننے کی بجائے ملکی مفاد میں فیصلے کریں،پاکستان کے خراب تر ین معا شی صور تحا ل میں تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں کامیا ب ہوچکی ہے وزیراعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں تمام چور اورڈاکو آج ہی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں،پی ٹی آئی کے کارکن بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے بھر پور تیاریاں کریں۔
اصغر برہان ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں اور اس دوران انہوں نے مرکزی اور پنجاب حکومت میں پارٹی کی بااثر شخصیات سے ملاقات کے دوران ہونے والی اصلاحات کا جائزہ بھی لیا اور حکومت کے اقدامات میں بڑی رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا وزیراعظم عمران اورانکی ٹیم کی کوششوں کے باعث آج ملک کی معاشی صورتحال بہترہونا شروع ہوگئی ہے حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس کے نتائج جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے آج تمام چور اورڈاکو ایک ہی صف میں کھڑے نظرآتے ہیں اب انکو عوام کی لوٹی گئی دولت کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکراقتدارمیں آئی ہے اورانشاء اللہ اپنے پانچ سال پورے کریگی حکومت کو گرانے کی دھمکیاں دینے والے پہلے لوٹی گئی رقم کا حساب دیں۔ملک حمزہ خان ناصر نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں فعال اور منظم ہے کارکن آنے والے بلدیاتی انتخابات کی بھر پورتیاریاں کریں انشا ء اللہ پارٹی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیکر بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔