counter easy hit

اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا، انٹرپول نے مزید دستاویزات مانگ لیں

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرپول نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے حکومت پاکستان سے مزید دستاویزات مانگ لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ کی فراہم کردہ ستاویز کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

ایف آئی اے نے انٹرپول کے جواب سے نیب کو آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ‎ریڈ وارنٹ کے لیے اضافی دستاوی

زات فراہم کی جائیں تا کہ انٹرپول سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جا سکیں۔

خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رجوع کر رکھا ہے۔ اسحاق ڈار کو آمدن سے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

RED, WARRANTS, WILL, BE, ISSUED, AFTER, MORE, PROOFS, SAYS, INTERPOL, TO, PAKISTAN, GOVT, IN, ISHAQ DAR, CASE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website