دیر آید درست آید، آخر کاروزیراعظم کو سانحہ ساہیوال کے متاثرہ بچوں اور ان کے اہلخانہ کی یاد آہی گئی،
وزیر اعظم عمران خان کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود، وزیر اعظم کا ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار، وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے متاثرین کے ورثا میں چیک بھی تقسیم کیے
وزیر اعظم عمران خان کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ملاقات۔ وزیر اعظم کا ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار، وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے متاثرین کے ورثا میں چیک بھی تقسیم کیے ۔ وزیر اعظم نے ورثا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جا سکتا تاہم حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔