پیپلز پارٹی جرمنی کے زیراہتمام شہید بھٹو کی 40ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
برلن (نمائندہ خصوسی) پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عبا س شاہ کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کی انتہائی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی جرمنی کے اعلیٰ عہدیداروں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی جرمنی زاہد عباس شاہ نے کہا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ساری دنیا میں منائی جانے والی برسی اس بات کا ثبوت ہے کہ شہید بھٹو پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہمارا فرض نہیں بلکہ ایٹمی پاکستان کے ہر شہری اور پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کا فرض ہے کہ آج جس طرح پاکستان پوری دنیا میں ایٹمی ٹیکنالوجی کی وجہ سے سر اٹھا کر اپنا دفاع کرتا ہے اس کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کریں اور ان کے افکار ونظریات کو مشعل راہ بناتے ہوئے ان کے نواسے بلاول بھٹو کا ساتھ دیں اور پیپلز پارٹی جو واحد وفاق کی علامت جماعت ہے اس کے ساتھ ملکر پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کریں۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی جرمنی فاروق چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ہمیں پاکستان کے سنہری دور کی یاد بھی دلاتی ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک خودمختار ملک کے طور پر ابھرا آج بھی ہمیں بھٹو ازم کو پھیلا کر نوجوان نسل کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کا مثبت امیج فروغ پائے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خواب خوشحال عوام، خوشحال پاکستان شرمندہ تعبیر ہو۔
ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی 40 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی جرمنی نے تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں جیالوں کی بڑی تعداد شریک ہوئ مذید احوال اس رپورٹ میں
ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی 40 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی جرمنی نے تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں جیالوں کی بڑی تعداد شریک ہوئ مذید احوال اس رپورٹ میںhttps://youtu.be/r-FE_11yvpo
Publiée par 92 News HD Plus Germany sur Lundi 8 avril 2019