counter easy hit

سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام کو غربت وبیروزگاری کے گہرے گڑھے میں پھینک دیا، راجہ ماجد

سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام کو غربت وبیروزگاری کے گہرے گڑھے میں پھینک دیا، راجہ ماجد

پیرس (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے سینئر نائب صدر راجہ ماجد نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے نااہلی پرمہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے عوام پاکستان کو انتہائی غربت کی پوزیشن پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تیزی سے اس حکومت نے ملکی معیشت اور عوام کی کمر توڑی ہے اس طرح کوئی دشمن بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مفلوک الحال معیشت اور مہنگائی اور بیروزگاری کے باجود بھی حکومتی وزرا جس بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس کو بیان کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں اور ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹا کے لئے حمزہ شہباز کی گرفتاری کاکا رڈ کیا گیا ،نیب ٹیم حکومت کی بی ٹیم بن کر کام کررہی ہے،لیکن حکمران جماعت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے ، حکومت ان سے چل نہیں رہی نہ ہی ان سے معیشت کنٹرول ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے مخالف حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے دور میں شروع ہونے والے میگا منصوبوں کی تکمیل پر انکا افتتاح نہیں کیاجارہا اور الٹا کم ظرفی ، دھرنا گروپ نے ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔

Raja Majid, senior, vice, president, pmlln, youth wing, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website