counter easy hit

بڑی تعداد میں شہادتوں کی اطلاعات

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں8افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی میں واقع فروٹ مارکیٹ میں بم دھماکا ہوا جس میں 8افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ یاد رہے کہ صبح کا وقت ہونے کے باعث فروٹ مارکیٹ میں عوام کی بڑی تعداد پھلوں اور سبزیوں کی خرید و فروخت کیلئے موجود تھی۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق زیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، ملاقات میں قومی سلامتی سمیت متعدد امور پر بات چیت کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے 15 چینی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں چینی سفیر بھی موجود تھے۔ چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو چینی صدر اور وزیراعظم کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین کی قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی منتظر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کو بہت اہمیت دیتی ہے۔چینی کمپنیوں کو منافع بخش کاروبار کیلئے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ سی پیکسے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق بھی اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومتی وزراء، سیکرٹریز نے شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پاکستان بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم کو موسم گرما میں سیاحتی مقامات کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے پی میں 11 نئے سیاحتی مقامات کا افتتاح ہوچکا ہے۔ سیاحت سے متعلق پنجاب کے 8 زون بھی بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے سیاحوں کو نئے سیاحتی مقامات تک پہنچانے کے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سیاحت سے متعلق فوری نئی ویب سائٹ بنائی جائے۔ نئی ویب سائٹ پر نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی اور تفصیلات دی جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website