counter easy hit

ڈیم فنڈ کے چندہ میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نوکریوں سے متعلق اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں،ڈیم فنڈ کے چندہ میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، لوگ ڈیم کیلئے فنڈنگ کراس چیک کے ذریعہ بینک ٹو بینک ٹرانزیکشن سے کریں، کسی اور ذریعے سے پیسہ دینا بند کر دیں کیونکہ اس میں بڑی کرپشن کی بو آ رہی ہے عوام کو ڈیڑھ سال مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑے گا، رواں سال اپنی وزارت میں 28ہزار نوکریاں دوں گا، ان میں 7ہزار نوکریاں مہمند ڈیم کی جبکہ 15 سے 18ہزار دیامیر بھاشا ڈیم کی ہیں، پانچ ہفتوں کے اندر نوکریاں ملنے کی علامتیں اور سمت نظر آجائے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی احتساب سے ڈری ہوئی ہیں، معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں، عوام کو کم از کم ڈیڑھ سال مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑے گا، ثاقب نثار کے ڈیم فنڈز کیلئے سفر میں سرکاری پیسہ نہیں لگ رہا ہے، مہمند ڈیم میں ملک کے اٹھارہ ارب روپے بچا کر دیئے، شاہ محمود قریشی کی عزت کرتا ہوں لیکن جہانگیر ترین کو ہمیشہ سے پسند کرتا ہوں، جہانگیر ترین کی انٹیلی جنس اور ایجوکیشن سے ہم فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے دس سال ہوگئے ہیں، میرے تمام اثاثے ظاہر شدہ اور سیاست سے پہلے کے ہیں، مجھے عمران خان پر پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کی طرح مجھے بھی کامیاب لوگ پسند ہیں، مہنگائی ہماری حکومت کو وراثت میں ملی ہے، میں نے کہیں یہ نہیں کہا کہ مہنگائی کم ہوجائے گی، نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن کی وجہ سے روپیہ اپنی قدر کھو بیٹھا، ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں، عوام کو کم از کم ڈیڑھ سال مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے نوکریوں کی بارش کا لفظ استعمال نہیں کیا، نوکریوں سے متعلق اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں، اچھے کاروباریوں کو نیب، ایف آئی اے اور انکم ٹیکس کے نوٹسز جارہے ہیں، اس وجہ سے انہوں نے پیسہ نکال لیا اور لوگوں کو نوکریوں سے نکال رہے ہیں،کاروبار میں آسانیاں دیں اورصحیح سمت کی طرف چل پڑیں تو نوکریاں ہی نوکریاں ہیں، اس سال میں اپنی وزارت میں 28ہزار نوکریاں دے رہا ہوں، ان میں 7ہزار نوکریاں مومند ڈیم کی جبکہ 15 سے 18ہزار دیامربھاشا ڈیم کی ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان ایماندار اور وژنری لیڈر ہیں، وہ اپنے بہن بھائیوں یا بچوں کو نوازنے کیلئے وزیراعظم نہیں بنے، ملک کو لوٹنے والے سیاستدانوں کی پکڑ کا ٹائم آگیا ہے، انہیں این آر او دیدیں تو عمران خان ان کیلئے بہترین وزیراعظم ہوگا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی احتساب سے ڈری ہوئی ہیں، ن لیگ کے کچھ وفادار آج بھی حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہ لوگ جان بوجھ کر کاروباری افراد کو نوٹسز بھیج کر ڈر بٹھارہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ خیرات دیتے ہیں، انہیں کاروباری آسانی فراہم کی جائے گی تو بہت ٹیکس اکٹھا ہوگا، پانچ ہفتوں کے اندر بے حد نوکریاں ملنے کی علامتیں اورسمت نظر آجائے گی۔ انہیں کاروباری آسانی فراہم کی جائے گی تو بہت ٹیکس اکٹھا ہوگا، پانچ ہفتوں کے اندر بے حد نوکریاں ملنے کی علامتیں اورسمت نظر آجائے گی۔