counter easy hit

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

اسلام ٓباد: (اصغر علی مبارک) ملاقات میں پاک۔ سعودی عرب تعلقات اورمسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو

سعودی عرب پاکستان کا بے لوث دوست ہے اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور فراخدلانہ مدد کی ہے۔ اسد قیصر پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدہ،ثقافت،تاریخ اور ورثے کے امین ہیں پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں پاک۔ سعودی دوستی حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ یہ دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں رچی بسی ہوئی ہے پاکستان کی پارلیمان دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرْعزم ہے مسلم اُمہ کو بے شمار مسائل درپیش ہیں جن سے نمٹنے کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات کو پسِ پُشت ڈالنا ہوگا مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور قریبی رابطے وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، دہشتگر دی اور انتہا پسندی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ ٗپاکستان سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینا چاہتا ہے، امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی مسلمانوں کو دہشتگردی اور دیگردرپیش مسائل کا سبب دین سے دوری اور آپس میں نااتفاقی ہے اسوہٗ حسنہ اور اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجزکے حل کے لیے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے پاک۔سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں دہشتگرد یاور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے