counter easy hit

بھائیو:عمران خان کوئی مولوی تو ہے نہیں کہ وہ۔

اسلام آباد( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہاکہ عمران خان کوئی مولوی نہیں ہیں۔ اُنہوں نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا خواب دیکھا ہے ۔اب اسِے عملی جامہ پہننانے کیلئے علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیر اعظم کو ریاست مدینہ کے خدوخال سے آگاہ کریں۔وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ دینی مدارس کے فضلاء کو وہ مقام ملے جو کسی یونیورسٹی کے فضلاء کو ملتاہے۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام چوتھی عالمی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا مشن اتحاد یکجہتی کا پیغام ہے۔آج امام حرمین کی وجہ سے تمام مسالک ایک چھت تلے بیٹھے ہیں۔اس اتحاد کی پاکستان کو خاص طور پر ضرورت ہے۔امت مسلمہ میں کرداراداکرنے کیلئے معاشرے میں اتحاد کا ہونا ضروری ہے۔ ہماری ڈیوٹی ہے کہ عوام کے درمیان اتفاق ویکجہتی کی فضاقائم کرنے کیلئے کرداراداکریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی حکومت دینی مدارس اورمساجد کی حفاظت اورترقی کا ذمہ لی چکی ہے تو وہ موجودہ حکومت ہے۔عوام کسی پروپیگنڈہ میں نہ آئیں، وزیر اعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ دینی مدارس کے فضلاء کو وہ مقام ملے جو کسی یونیورسٹی کے فضلاء کو ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوئی مولوی نہیں ہے ۔اس نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا خواب دیکھا ہے ۔اب اسے عملی جامہ پہننانے کیلئے علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیر اعظم کو ریاست مدینہ کے خدوخال سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے۔پاکستان اورسعودی عرب ملکر امت مسلمہ کی قیادت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان جتنے مضبوط تعلقات ہیں ماضی میں پہلے نہ تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوئی مولوی نہیں ہے۔پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا خواب دیکھا ہے۔اسے عملی جامہ پہننانے کیلئے وزیر اعظم کو ریاست مدینہ کے خدوخال سے آگاہ کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website