اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کیلئے 25 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے ۔تعمیراتی سرگرمیوں سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدااور کاروباری سرگرمیو ں کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایمنسٹی اسکیم پر خصوصی اجلاس آج ہو گا، جس میں ایمنسٹی اسکیم کے مثبت اور منفی پہلوؤں کاجائزہ لیا جائےگا، ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ کے اطمینان تک ایمنسٹی اسکیم کو منظور نہیں کیاجائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر وفاقی کابینہ میں اختلافات کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایمنسٹی اسکیم پر خصوصی اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں کابینہ ارکان سےایمنسٹی اسکیم پر حتمی تجاویزلی جائیں گی اور ایمنسٹی اسکیم کاشق وار جائزہ لیا جائے گا جبکہ اسکیم کےمثبت اور منفی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ کےاطمینان تک ایمنسٹی اسکیم کومنظورنہیں کیاجائےگا۔ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے ، اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر 2گھنٹے بحث ہوئی، جس کے بعد ارکان کابینہ کے مطالبے پر مزید بریفنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم نے اسکیم کی حمایت کی تھی۔