لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے صدر زاہد سعید نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ادویات سازی کا خام مال مہنگا ہو گیا ہے اس لیے 45 ہزار دواؤں کی قیمت میں 15 فیصد جبکہ 105 ادویات کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کرنا پڑا تھا تاہم اب رضاکارانہ طور پر 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے اس طرح ادویات ساز کمپنیاں بیشتر ادویات بغیر نفع یا نقصان کے ان کی بنانے کی لاگت کی قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 2 ہفتے میں ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ 31 دسمبر2018ء کو 464 ادویات کی قیمتوں میں باگزیر اضافی کیا گیا تھا اور حکومت نے 9 کمپنیوں کو ادویات کی قیمت مین اضافے کی اجازت دی تھی تاہم وفاقی وزیرِ صحت عامر کیانی کے اصراراور عوام تک ادویات کی رسائی سہل بنانے کے لیے دواساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں رضاکارانہ طور پر کمی کا اعلان کر دیا ہے صدر پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتر ادویات بغیر نفع یا نقصان کے ان کی بنانے کی لاگت جتنی قیمت میں فروخت کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دو ہفتے میں نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پنجاب میں حکومت کے مبینہ غیر آئینی اور غیر پارلیمانی اقدامات کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے حمزہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنانے اور قائمہ کمیٹیوں کے طے شدہ فارمولے سےانحراف کی صورت میں کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی ہے۔