تحریک انصاف حکومت کا کارکردگی جائزہ کے بعد ایکشن بہترین پارلیمانی روائت ہے، ملک انصر خان
پیرس(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنماملک انصر خان نے وزرا کے یکے بعد دیگرے استعفوں کو اچھی پارلیمانی روائت ڈکلیئر کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل حکومتوں اور ان کے وزرا نے بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بجلی ، پانی ، گیس، پٹرول سسے عوام کومحروم رکھتے ہوئے بھی کبھی اپنے وزرا کی کارکردگی کو جانچنے کی کوشش نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سہ ماہی کارکردگی جائزہ اور اس کے بعد فوری ایکشن سے تحریک انصاف نے جہاں بہترین پارلیمانی روائت قائم کی ہے وہاں وزیراعظم پاکستان کو اپنے پیشروں پر اخلاقی برتری بھی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز مایوس نہ ہوں یہ اقدام حکومت کی مزید مضبوطی کا باعث بنے گا اور اس سے وزرا میں مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوگا اور ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔