لاہور: سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار کے بارے افواہیں نہیں سنجیدہ سوچ بچار ہو رہی ہے، چودھری نثار کے ساتھ 20 ایم پی ایز ہیں،لیکن محلاتی سازشوں پر حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار بارے افواہیں نہیں ہیں، بلکہ چودھری نثار بارے سنجیدہ سوچ و بچار ہے، فائنل فیصلہ ہوا ہے کہ چودھری نثار کے ساتھ 20ایم پی ایز بھی ساتھ ہیں۔ لیکن اس طرح محلاتی سازشیں ہوتی ہیں، ان پر آخری وقت تک حتمی رائے نہیں دی جاسکتی۔ کہا یہ گیا ہے کہ جہانگیر ترین کو شمالی اور شاہ محمود کو جنوبی پنجاب سونپا گیا ہے۔ چودھری برادران بھی جوڑ توڑ کی سیاست میں پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اور عمران خان میں یہی ہے کہ انہوں نے عمران خان کو اپنا لیڈر نہیں مانا۔ عوام میں تو نواز شریف اور عمران خان کی مقبولیت ہے