اسلام آباد: تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ کابینہ میں ہونیوالے حالیہ تبدیلی سے کچھ فرق پڑنے کی امید نہیں، ہم ستر سال سے جوا کھیل کررہے ہیں، اس وقت کنویں سے مرے ہوئے کتے نکالنے کی ضرورت ہے لیکن پانی نکالا جا رہا ہے۔ حسن نثار نے کہا کہ کابینہ میں ہونیوالی حالیہ تبدیلی سے کچھ فرق پڑنے کی امید نہیں، ہم ستر سال سے جوا کھیل رہے ہیں، اس وقت کنویں سے مرے ہوئے کتے نکالنے کی ضرورت ہے لیکن پانی نکالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل چن یا فواد چودھری لاڑکانہ کی کسی فیکٹری میں تیار ہوئے تھے، بندہ اپنے اللہ کا ہوتا ہے یا اپنی ضرورتوں کا، پیپلز پارٹی کا یہ کہنا ہے کہ ہمارا بندہ فضول سی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام بدلنے تک خواہ الٹے بھی نکل جائیں عوام کوخیر نہیں ملے گی، ا نہوں نے کہا کہ سوائے اللہ کے کسی سے کوئی چیز مانگنے والا بھکاری ہے، خواہ ووٹ ہو یا روٹی، جو آدمی خود کو کسی منصب کیلئے پیش کرتاہے، وہ اس منصب کیلئے سب سے نااہل آدمی ہوتاہے۔