بیجنگ: وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے کیلئے اصلاحات سے آگاہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سے ورلڈ بینک کی سی ای او نے ملاقات کی، ملاقات بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات سے آگاہ کیا۔