counter easy hit

پی ٹی آئی یورپین کنوینشن کا تحریک انصاف فرانس کی جانب سے پارٹی کے 23 یوم تاسیس کے موقع پر پیرس میں یورپین کنوینشن کا شاندار انعقاد

پی ٹی آئی یورپین کنوینشن کا پیرس فرانس میں شاندار انعقاد تحریک انصاف فرانس کی جانب سے پارٹی کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیرس میں یورپین کنوینشن کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں یورپ بھر سے پی ٹی آئی کے رکن ممالک نے شرکت کی ،اس کنوینشن کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس صاحبہ تھی اس موقع پر تمام کارکنان و عہدیداران نے مل کر یوم تاسیس کا کیک کاٹا، پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس کنونشن کی مہمان خصوصی تھیں۔ جبکہ صدرات فرانس کے صدر ذوالفقار احمد جتالہ نے کی۔ چوہدری گلزار لنگڑیال، شیخ نعمت اللہ، مشتاق جدون، چوہدری افضل ڈھل، ابرار کیانی، طارق ندیم، ماجد چیمہ، امان اللہ، آصفہ ہاشمی، حاجی ابرار لہری، مبارک جدون، اعجاز جٹ، فاضل مغل، طاہر محمود، خرم رانجھا، ناصرہ فاروقی، نیناں خان، شاہدہ امجد، شبانہ چوہدری، صائمہ بابری اور پی ٹی آئی فرانس کی تمام قیادت اور کارکن موجود تھے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض سینئر پارٹی رہنما یاسر قدیر نے ادا کیے، کنونشن اور پارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کے لیے وفود یورپ بھر سے پیرس پہنچے تھے۔ کنونشن کا مقصد لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری حالیہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرنا، پی ٹی آئی حکومت کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے، سیاحت و دیگر پارٹی امور، تنظیمی مسائل و معاملات شامل تھے اس موقع پر تمام ممبران کی رائے اور مشاورت سے یورپ کے تمام چیپٹرز کے درمیان باہمی ہم آہنگی، پارٹی امور میں بہتری لانے اور حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لیے مہمان خصوصی عندلیب عباس کے مشورے پر ایک مشترکہ “یورپین ورکنگ کونسل” کا قیام بھی عمل پذیر لایا گیا جس میں متناسب نمائندگی کے تحت ہر پی ٹی آئی چیپٹر سے دو ممبرز ایک الیکٹڈ باڈی اور ایک رنر اپ پینل سے لیا گیا اور طے پایا کہ جلد ہی ورکنگ کونسل مشاورت کے بعد اپنی تجاویز سب کے سامنے لائے گی جبکہ چند دیگر اہم پوائنٹس پر بھی اتفاق کیا گیا جسے حتمی شکل دے کر جلد ہی سب کے سامنے پیش کر دیا جائے گا

آخر میں مہمان خصوصی عندلیب عباس صاحبہ نے کامیاب کنوینشن کے انقعاد پر پوری تحریک انصاف فرانس کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انھیں دیار غیر آ کر اور اوورسیز پارٹی ممبرز سے مل کر بہت اچھا لگا کہ یہ لوگ رہتے تو پاکستان سے باہر ہیں لیکن ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے حاضرین مجلس کو یقین دلایا کہ اپنی طرف سے پور ی کوشش کریں گی کہ ان مسائل کو جلد از حل کروایا جا سکے اور یورپ سے پاکستان آنے والے پارٹی وفد کو وہ نہ صرف خوش آمدید کہیں گی بلکہ ان کو درپیش مسائل کو حل کروانے میں بھی کوئی دقیقہ فرد گرداشت نہیں کریں گی ۔ کنوینشن میں یورپ بھر کے عہدیداران و کارکنان نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

پی ٹی آئی یورپ کنونشن فرانس 2019

Publiée par Abrar Awan Awan sur Dimanche 28 avril 2019

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website