پیرس (نمائندہ خصوصی) یورپ بھر کے تحریک انصاف کے راہنمائوں اور کارکنان کیلئے یورپین کنونشن 2019 تعمیر نتائج کا حامل رہا۔ ان خیالات کا اظہار صدر تحریک انصاف فرانس میاں زوالفقار جتالہ نے یس اردو نیوز نیٹ ورک سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا سفر انتہائی اہم مرحلے پر پہنچ چکا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان انتہائی تاریخی اور دوٹوک فیصلوں کے ذریعے تبدیلی لا رہے ہیں اب تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف وہ خواب شرمند ہ تعبیر کرے گی جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا جنہوں نے ہزاروں شہادتیں صرف اس مقصد کیلئے دی تھیں کہ ایک آزاد خود مختار، خوددار، اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ممکن ہو سکے مگر وقت کے ساتھ ایک دفعہ پھر ہمیں غلامی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے وہ ہے سیاسی غلامی اور ذہنی غلامی
انہوں نے کہا کہ یورپین کنونشن میں یورپ بھر سے تحریک انصاف کے راہنما اور کارکنان انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ شریک ہوئے جو انتہائی لائق تحسین ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے کو ہر صورت انشااللہ تعالیٰ جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ولولہ انگیز اور دلیرانہ قیادت نے قوم کو سیاسی شعور دیا ہے ان سیاسی اداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اب یہ سیاسی ادار جائے پناہ ڈھونڈ رہے ہیں مگر باشعور عوام ان کو عبرت کا نشان بناکر رہیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یورپ بھر کے رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ عمران خان جیسا لیڈر وقت کی اہم ترین ضرورت تھا جس نے اقربا پروری اور روائتی کرپٹ سوسائٹی کو بے نقاب کیا اور اس کا سد باب بھی کیا ہے۔ پارٹی کے تمام کارکنان اور راہنما اظہار رائے میں آزاد ہیں جو کہ کسی بھی پارٹی کی روائت نہیں رہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان وژن اور تحریک انصاف کا منشور ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچانا ہماری پہلی کوشش ہو گی ۔ پارٹی کو فعال اور تنظیم سازی میں اہم کردار ڈسلپن(نظم وضبط) کا ہو تا ہے میں بطور صدر تحریک انصاف فرانس یہ عہد کرچکا ہوں کہ اس کو اسی تسلسل سے جاری رکھا جائیگا تاکہ عمران خان کا وژن اور پارٹی کا منشور ہر فرد تک پہنچ سکے جس سے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف ایک بھر پور قوت کے طور پر اپنا لوہا منواتی رہیگی۔