counter easy hit

تحریک انصاف یورپین کنونشن کو کامیاب بنانے پر یورپ بھر کے راہنمائوں خصوصاً فرانس کے کارکنان، کمیونٹی منتظمین اورصحافتی برادری کے تہہ دل سے ممنون ہیں، ابرار کیانی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف یورپین کنونشن کو کامیاب بنانے پر یورپ بھر کے راہنمائوں خصوصاً فرانس کے کارکنان، کمیونٹی منتظمین اورصحافتی برادری کے تہہ دل سے ممنون ہیں، عمران خان کا وژن اور تحریک انصاف کا منشور ایک ایک کارکن اور ایک ایک راہنما کیلئے ذہن نشین کرنا انتہائی ضروری ہے اس مقصد کیلئے ایسے کنونشنز کا انعقاد جاری رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کنونشن میں بھرپور شرکت پر یورپ بھر کے راہنمائوں کا خصوصی شکریہ اور ان کی انتہائی متحرک شمولیت نے کنونشن کی رونق بڑھائی ہے۔

۔انہوں نے کہا ہماری پہلی کوشش کواتنی عظیم کامیابی عطا کرنے رپ اللہ کریم کے شکر گزار ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور ہمیشہ ایسے ہی رہیں ۔ تحریک انصاف گلوبل فیملی کی طرح ہے جس میں اختلافات بھی ہوتے ہیں مگر صرف اورصرف تعمیری جذبہ کے تحت اور پاکستانیت کی جھلک کیساتھ ہوتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ایسے فورمز کا انعقاد یقینی بنایا جائیگا۔

ABRAR KAYANI, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, SAYS, PTI, EUROPEAN, CONVENTION, SO SUCCESSFUL, WILL, CONTINUE, IT

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website