راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پی ٹی ایم سمیت بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی پر صحافیوں کو تفصیلی معلومات فراہم کیں اور سوالات کے جوابات بھی دیئے تاہم اس موقع پر انہوں نے پشتون بھائیوں کیلئے پشتو زبان میں خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی جانب سے پشتو میں جاری کردہ بیان کا ترجمہ ہے کہ ”میں اپنے محترم پختون بھائیوں، ماﺅں، بہنوں، نوجوانوں اور بزرگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک فوج آپ کی ہے جس طرح پاکستان ہم سب کا ہے۔ ان کا پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال ہوگا تو بشمول پختون ہم سب خوشحال ہوں گے اور خدانخواستہ اگر پاکستان کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو یہ ہم سب کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کسی کے ورغلانے پر آپ کو پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف اکسانا چاہتے ہیں، پاکستان کو آپ کی قربانیوں کا احساس ہے اور ریاست رات دن کوشش کر رہی ہے کہ آپ کے مسائل فوری حل کیے جائیں، پاک فوج اس وقت چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک آپ کے مسائل نہیں حل ہوں گے۔ آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ پختون ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے اور ہمیں امید ہے کہ آپ ملک دشمن قوتوں کا راستہ روکیں گے اور پاکستان کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ جب تک آپ کے مسائل نہیں حل ہوں گے۔ آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ پختون ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے اور ہمیں امید ہے کہ آپ ملک دشمن قوتوں کا راستہ روکیں گے اور پاکستان کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔