اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ختم ہو گیا ہے جس دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تجویز پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں وزرائے نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مزید پریشان کن ہوگا جبکہ دوسری رائے یہ دی گئی کہ سارا بوجھ حکومت برداشت نہیں کرسکتی ہے تاہم اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پریس کونسل کے چیئرمین، ممبران کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری واپس لے لی گئی ہے، یہ دونوں سمریاں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بھیجی گئیں تھیں۔