counter easy hit

صحافی مظہر عباس نے آنکھوں دیکھا احوال بیان کر دیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ کسی وزارت میں چلے جائیں ۔ فائل پیسے دیئے بغیر آگے نہیں بڑھتی ۔ کرپشن معیشت کوکھاگئی ہے۔ کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ترقی نہیں کرسکی ۔ اب نیب کے قوانین اچھے بنائیں یا برے لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ معیشت ترقی نہیں ترقی کرسکی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ پاکستان کو تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ مدرسوں میں بچے کو تعلیم ، رہائش اورکھانا ملتاہے لیکن بنیادی طور پر تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف اور مذہبی جماعتوں میں تناﺅ کی وجہ سے مدرسہ اصلاحات نہ ہوسکیں۔ اس وقت کی حکومت اور اس کے بعد آنیوالی حکومت علما کے ساتھ اور وفاقی المدارس کے ساتھ گفت و شنید ہی نہیں کرپائی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں انتظار کرنا پڑے گا کہ مدرسہ اصلاحات آتی کس طرح ہیں لیکن اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ تعلیم اب صوبائی ایشو ہے ۔ وفاقی ایشو نہیں ہے ۔ اس معاملے کوبھی دیکھنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ترقی نہیں کرسکی ۔ اب نیب کے قوانین اچھے بنائیں یا برے لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ معیشت ترقی نہیں ترقی کرسکی ۔کسی وزارت میں چلے جائیں ۔فائل پیسے دیئے بغیر آگے نہیں بڑھتی ۔ کرپشن معیشت کوکھاگئی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website