اسلام آباد: آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے سامنے اصل اپوزیشن پیپلز پارٹی ہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے رکن قومی اسمبلی رمیش لعل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر آرہا ہے نواز شریف پیسے واپس دینا چاہتے ہیں لیکن ان کی بیٹی مریم نواز منع کر رہی ہیں۔ نیئر بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف براہ راست حکومت کو پیسے نہیں دیں گے بلکہ وہ انفرادی طور پر کسی شخص کو رقم دیں گے۔ پیپلز پارٹی اراکین نے سابق صدر کو کہا کہ آپ کا جملہ نیب چلے گی یا معیشت بہت مشہور ہوا ہے جس پر انہوں نے اراکین کو جواب دیا کہ میں نے صحیح کہا نہ ان سے معیشت چلتی نظر نہیں آ رہی۔