کراچی: سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی کتاب میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف لڑائی کی لیکن کیا انکا اپنا گھر صاف ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے ساتھ صاف ستھرے ہیں؟ اور کیا ان کی جماعت صاف ستھری ہے؟۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ذاتی مفادات کے لیے عمران خان کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا اپنا گھر صاف نہ ہو تو دوسروں پر چیختے اچھے نہیں لگتے۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف لڑائی کی لیکن کیا ان کا اپنا گھر صاف ہے؟