پیرس ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری اصغر خان کی پھوپھو جان کی نماز جنازہ مسجد پیری فیئت میں ادا کردی گئی، پیرس کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنمائوں کی شرکت
پیرس(نمائندہ خصوصی) پیرس کی پیری فیئت مسجد میں چوہدری اصغر خان صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کی پھوپھو جان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نمازہ جنازہ میں خاندان کے افراد کے علاوہ مسلم لیگ (ن)کے قائدین و کارکنوں، مذہبی وسیاسی شخصیات اورصحافیوں سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں سمیت تارکین وطن کی بڑی تعداد میں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری اصغر خان کی پھوپھو جان 30اپریل بروز منگل رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں۔ مرحومہ پیرس کی سماجی شخصیات محمد وسیم کی خالہ جان اورمحمد صغیب عرف جانی کی نانی جان تھیں۔ پیرس کے سیاسی وسماجی حلقوں نے مرحومہ کی وفات پر چوہدری اصغر خان صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ۔