لاہور ( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے دو ایس پیز اور 9ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 1200وارڈنز کو وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ۔زمان پار ،مال روڈ،ایچی سن کالج اور شوکت خانم ہسپتال کے پاس وارڈنز کو تعینات کیا گیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے دو ایس پیز اور 9ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 1200وارڈنز کو وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ۔زمان پار ،مال روڈ،ایچی سن کالج اور شوکت خانم ہسپتال کے پاس وارڈنز کو تعینات کیا گیا جبکہ شاہی قلعہ اور کینال روڈ سمیت دیگر مقامات پر بھی وارڈنز کو تعینات کیا گیا ،ٹریفک وارڈنز کی دو روز تک چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ۔اس دوران دفتر عملہ بھی سڑکوں پر تعینات کیا گیا ۔واضح رہے کہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم شوکت خانم ہسپتال ،ایچی سن کالج اور شاہی قلعہ گئے جبکہ انہوں نے اینٹی کرپشن سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی ۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ آج اتوار کو وزیراعظم القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ ساتھ دے گی،دنیا میں اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے۔ یونیورسٹی علاقے کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے،یونیورسٹی سواہاوا کا سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ (آج)اتوار کو وزیر اعظم القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ ساتھ دے گی ،یہ تمام مسلم امہ کے لئے ایک اہم قدم لیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی اس علاقے کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔