counter easy hit

فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے وہ راز جو آپ کو وہاں کا اسٹاف کبھی نہیں بتائے گا

The secrets of fast food restaurant that will never tell you staff there

جدید دور کا ہر شخص جانتا ہے کہ فاسٹ فوڈ کیا ہے اور بلاشبہ یہ سب کو پسند بھی ہوتا ہے لیکن ہم میں سے شاید کچھ ہی لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ فاسٹ فوڈ اور ریسٹورنٹ میں دستیاب دیگر چیزوں کو کھانے کا سب سے اچھا وقت کیا ہے؟ اگر آپ نہیں جانتے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم آپ کو ان چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کو ریسٹورنٹ کا اسٹاف کبھی بھی نہیں بتائے گا۔فاسٹ فوڈ کھانے کے لئے سب سے بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟فاسٹ فوڈ کھانے کے لئے اگر آپ کسی ریسٹورنٹ میں جائیں تو وقت کا خاص خیال رکھیں صرف صبح 11 سے دوپہر 1 بجے تک یا شام 6 بجے سے رات 8 کے درمیان جائیں کیونکہ اس دوران ٹیبل تک ملنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن یہی وہ وقت ہوتا ہے جب بالکل تازہ فوڈ پیش کیا جاتا ہے۔اگر ریسٹورنٹ میں فرینچ فرائز تازہ حاصل کرنا چاہیں تو کیا کریں؟فائل فوٹوجب بھی آپ کسی ریسٹورنٹ میں لنچ یا ڈنر کے لئے جائیں اور فرینچ فرائز کھانے کا موڈ ہوجائے تو آرڈر دیتے ویٹر کو یہ بھی کہیں کہ فرائز نمک کے بغیر لائے۔ ایسا کرنے سے آپ کو ہمیشہ تازہ فرینچ فرائز ہی حاصل ہوں گی۔ریسٹورنٹ میں کھانے کی خوشبو کیوں پھیلائی جاتی ہے؟فائل فوٹوجب بھی آپ کسی ریسٹورنٹ میں جائیں تو اس بات پر خصوصی توجہ دیں کہ ریسٹورنٹ میں کچن کے عملے کی جانب سے خوشبو پھیلائی جاتی ہے۔ یہ خوشبو بلاوجہ نہیں ہوتی بلکہ مارکیٹنگ کا ایک حصہ ہوتی ہے یہ خوشبو انسان کی بھوک میں بھی اضافہ کردیتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کھانے کی چاہ میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔سوڈے اور چائے کی قیمت میں فرق کیوں ہوتا ہے؟ فائل فوٹو10 اونز سوڈے کی قیمت اتنی ہی مقدار چائے کی قیمت سے آدھی ہوتی ہے یہ بھی یونہی نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے بھی ایک راز ہے۔راز دراصل یہ ہے کہ اکثر لوگ سستا دیکھ کر سوڈا خریدتے ہیں لیکن اس سے پیاس جلد نہیں بجھتی اور پینے سے بھوک میں بھی فراغت پیدا ہوجاتی ہے۔فرینچ فرائز کتنے اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے؟فائل فوٹوفرینچ فرائز آلوؤں کے علاوہ 18 مختلف اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔ان میں بنیادی چیز آلو کے علاوہ فیٹس، فلیورز اور کئی مختلف چیزیں شامل ہوتی ہیں جو اس کو کم نقصان دہ بنادیتے ہیں۔ صبح صبح فاسٹ فوڈ کھانے جانا کیسا ہے؟فائل فوٹواگر آپ بالکل صبح کسی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ جائیں گے تو یہ آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والے اوزاروں کو صبح صبح مختلف کیمیکلز کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے جن کا اثر اتنی جلدی ختم نہیں ہوتا۔فاسٹ فوڈ میں 30 سال پہلے کے مقابلے کیلوریز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوگیا؟فائل فوٹوکیا آپ جانتے ہیں فاسٹ فوڈ میں 30 سال قبل جتنی کیلوریز پائی جاتی تھیں اب ان میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ مثال کے طور پر چیز برگر میں 75 فیصد، فرینچ فرائز میں 100 فیصد جبکہ پیزا میں 70 فیصد کیلوریز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کسی چیز کے ذائقے میں اضافے کے لئے کیا کریں؟فائل فوٹوجو بھی چیز آپ کھاتے ہیں اور اس کے زائقے میں اضافہ چاہتے ہیں تو اس کو اسٹکس اور چمچ کے بجائے ہاتھ سے کھائیں ایسا کرنے سے اس چیز کے ذائقے میں مزید لذت پیدا ہوجاتی ہے۔سوڈا میں غلاظت والی چیز کیا ہے؟فائل فوٹوجہاں سے سوڈے کو سَرو کرنے کے لئے نکالا جاتا ہے اس جگہ کو صاف کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہےجس کی وجہ سے اسے کافی عرصے تک صاف نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے اس میں غلاظت پیدا ہوجاتی ہے اور اس میں بیکٹیریا اور جراثیم اپنا گھر کر لیتے ہیں۔ایک ملک شیک میں شوگر کی مقدار کتنی ہوتی ہے؟فائل فوٹوملک شیک فاسٹ آئٹمز میں بہت زبردست چیز ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس میں شوگر کی مقدار ہمارے قوت برداشت سے 2 سے 3 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website