اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج شام اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخواہ بھی شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے آج شام اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزادار اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان بھی شریک ہوں گے۔ صوبہ پنجاب اور خیبر پختوخواہ نئے بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلیوں سے پاس کراچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو قانون سازی کے بعد کے اقدامات پربریفنگ دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان بھی آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کریں گے۔