عام اور غریب آدمی کو چھت کی فراہمی عمران خان کا خواب اور عظیم مقصد کی علامت ہے جس کو انشاء اللہ پورا کیاجائیگا، یاسر خان
پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما یاسر خان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام اور غریب آدمی کو چھت کی فراہمی عمران خان کا خواب اور عظیم مقصد کی علامت ہے جس کو انشاء اللہ پورا کیاجائیگا۔ تحریک انصاف کی حکومت حقیقی معنو ں میں عوام کی خد مت کر رہی ہے
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی فلاحی منصو بوں پر یقین رکھتی ہے جبکہ جعلی منصو بو ں کا افتتاح سابق حکمرانوں کا شیوہ تھا اب عوام جعلی نہیں حقیقی منصوبو ں سے مستفید ہو نگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پنجاب اوردوسرے صوبوں میں ایک ساتھ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا آغاز کر کے ثا بت کر دیا کہ تحریک انصا ف عام آ دمی کی فلاح و بہبو د پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان پاکستان میں حقیقی تبد یلی چاہتے ہیں اورعوام کی تقد یر بد لنے کیلئے کو شش کررہے ہیں جبکہ بے گھر خاندان کیلئے نیا پاکستان ہائو سنگ سکیم تحفہ ثا بت ہوگی