counter easy hit

سلیم صافی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے ایسا جواب دے دیا کہ عمران خان ہکا بکا رہ جائیں گے

On the question of Saleem Safi, Shahid Khaqan Abbasi gave an answer that Imran Khan will be hungry

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ پاکستان کے عوام کاہے ۔ ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ملک آئین اورقانون کے مطابق چلنا چاہئے ۔ اس بیانیے کو وزیر اعظم عمران خان کو بھی اختیار کرنا چاہئے ۔نجی تی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے میزبان سلیم صافی کے سوال پر کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے کیا تو جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا مسلم لیگ ن کا بیانیہ پاکستان کے عوام کاہے ۔ ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ملک آئین اورقانون کے مطابق چلنا چاہئے ۔ اس بیانیے کو وزیر اعظم عمران خان کو بھی اختیار کرنا چاہئے ۔ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے طریقے میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ شہباز شریف کا ایک مزاج ہے۔وہ اپنے طریقے سے با ت کرتے ہیں لیکن نوازشریف اور شہباز شریف کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ دورسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ے کہ عمران صاحب آپ نے ڈاکٹر رضا باکر کو اسٹیٹ بنک کا گورنر بنایا ہے جو2000سے آئی ایم ایف کے ملازم ہیں ڈاکٹر رضا باکر ملکوں کو قرضے کی غلامی میں رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں،پاکستان کے اعلیٰ ترین مذاکرات کاروں کو برطرف کر کے آئی ایم ایف کے ملازمین کو پاکستان کے خزانے کی چابی دے دی گئی ہے،نواز شریف نے ملک کوسی پیک دیا اور عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گورنر سٹیٹ بینک کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب آپ نے پاکستان میں باضابطہ دفتر کھول دیا ہے۔عمران صاحب آپ نے ڈاکٹر رضا باکر کو اسٹیٹ بنک کا گورنر بنایا ہے جو2000سے آئی ایم ایف کے ملازم ہیں،ڈاکٹر رضا باکر ملکوں کو قرضے کی غلامی میں رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website