counter easy hit

سابق ایم این اے مسلم لیگ ن شیخ وسیم اختر اور مقامی رہنما احمد لطیف کی غیرمشروط معافی مسترد

لاہور: سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کیس میں ن لیگ کے سابق ایم این اے شیخ وسیم اختر اور مقامی رہنمااحمد لطیف کی غیرمشروط معافی مسترد کردی ہے اور دونوں رہنماﺅں کی سزا اور نااہلی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے سابق لیگی ایم ان اے شیخ وسیم اختر کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ہے جبکہ قصور کے مقامی لیگی رہنما احمد لطیف کی اپیل بھی خارج کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے غیرمشروط معافی پر سزا چھ ماہ سے ایک ماہ کردی، ججز اور عدلیہ کیخلاف نعرے لگائے گئے، دونوں رہنما ان پڑھ نہیں، ذمہ دار شخصیات ہیں، کیوں نہ دونوں شخصیات کی سزا بڑھا دیں؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ یہ وطیرہ بن گیاہے کہ پہلے گالیاں دو پھر معافی مانگ لو۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پہلے بھی معافی مانگی اور اب بھی غیرمشروط معافی مانگتے ہیں تاہم عدالت عظمیٰ کی جانب سے غیرمشروط معافی قبول کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔