اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں بدستور جاری ہیں، اس سلسلے میں آج اسد عمر اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ سے ہٹانے جانے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے اسد عمر کی اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں وفاقی کابینہ میں اسد عمر کی واپسی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ذرایع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بننے کی پیش کش کی ہے۔قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی اسد عمر سے آج ملاقات کی ہے، جس میں کابینہ میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ وزارت چھوڑنے کے بعد سے شیخ رشید سے اسد عمر کی اب تک 3 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے تین دن قبل اے آر وائی نیوز نے ان کے قلم دان کی تبدیلی کی خبر دی تھی۔وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اقرار کیا کہ انھیں کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹایا گیا۔انھوں نے وزارت سے ہٹنے کے بعد وزیر اعظم کی خواہش کے باوجود کوئی اور وزارت لینے سے انکار کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسد عمر بہت قیمتی انسان ہیں انہیں منانے کے لیے جاؤں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔ عمران خان کی زبرصدارت اجلاس ختم ہونے کے بعد بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسدعمربہت قیمتی انسان ہیں، اُن کو مشورہ ہے کہ کابینہ کا حصہ رہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جو بھی ناراضی ہوئی میں خود اسد عمر کو منانے کے لیے جاؤں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ تھے اور رہیں گے، معیشت کو خطرہ چوروں اور لٹیروں سے تھا، عمران خان نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اہم فیصلے کیے اور مستقبل میں بھی کریں گے، اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ پنجاب اورخیبرپختونخواتبدیل نہیں ہورہے کیونکہ اُن کی کارکردگی بہتر ہے‘۔ وفاقی وزیر صحت کی تبدیلی پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عامر کیانی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نکالا گیا۔ یاد رہے کہ اب یہ خبر ائی ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں بدستور جاری ہیں، اس سلسلے میں آج اسد عمر اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ سے ہٹانے جانے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے اسد عمر کی اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں وفاقی کابینہ میں اسد عمر کی واپسی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ذرایع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بننے کی پیش کش کی ہے، جو کہ ایک خؤش آئند بات ہے۔