اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نا راض رہنما ماروی میمن نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پہلی بار لب کشائی کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمت نامی شخص نے ماروی میمن کو کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والے برے وقت میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ۔اس پر جواب دیتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ اتنی جرات تو آپ میں ہو ہی نہیں سکتی کہ اپنی قیادت سے پوچھیں کہ ماروی کے ساتھ زیادتی ہونے کے بعد آپ کی اسلامی قیادت نے اسلام کا ساتھ دیا یا بزدل کو بچانے کا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ بہتر ہے آپ اپنی عقل کے مطابق درباری پنا جاری رکھیں اور حقیقت سے ڈریں ۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن سے علیحدگی چوہدری نثار کے لیے نیاآغازہے،انہوں نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔ماروی میمن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت لوگوں کو پارٹی کی نہیں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے لیکن 99 فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشور باتوں کے بجائےان کی فہرست بنائیں جنہیں آگے ہونا چاہیے تھا لیکن وہ بدتمیزی کے ڈر سے کنارے ہو گئے۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن کی جانب سے لیگی قیادت کو دھمکی آمیز ٹویٹ نے رائیونڈ سمیت معتبر لیگی سیاسی شخصیات کو شدید وسوسوں اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔ ماروی میمن نے بظاہر تو اسحاق ڈار سے شادی سے متعلق سوال پر آگ بگولہ ہوئی تھیں تاہم جو انہوں نے لیگی قیادت سے متعلق بھانڈا پھوڑنے سے متعلق بیان دیا وہ انتہائی معنی خیز ہے ۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ اور وفاق میں متعدد اہم سیاسی رہنمائوں نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ گھر کی باتیں باہر نکلیں گی تو پھر طوفان تو برپا ہوگا اس سے بہتر ہے کہ ماروی میمن کل تلک زبان کھول کر سامنے آجائیں ان سے بذریعہ ٹیلی فون یا بالمشافہ بات کرلینے سے معذرت کرنے میں ہی عافیت ہے اور مسلم لیگ (ن) کے چلنے والے سوشل ونگ کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ ماروی میمن سمیت کسی بھی لیگی خاتون رہنما سے متعلق کوئی ایسا بیان نہ دیں جو کل کو ہزیمت کا سبب بنے۔ جبکہ ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مستعفی تو ہو سکتے ہیں لیکن وہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت نہیں دیں گے۔ ماروی میمن نے کہا ہے کہ شاید عمران خان پلی بارگین پر راضی ہو جائیں لیکن اگر مسلم لیگ ن نے پلی بارگین کی تو اس کے بعد مسلم لیگ نواز ہمیشہ کے لیے تباہ ہو جائے گی۔مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ عمران خان مستعفی تو ہو سکتے ہیں لیکن وہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے عمران خان کی ایمانداری کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے عمران خانکے بیانکہ ’ این آر او نہیں دوں گ‘ا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مستعفی تو ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت کبھی نہیں دیں گی- اپنے ٹویٹ میں ماوری میمن کا کہنا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان مستعفی ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت نہیں دیں گے۔شاید پلی بارگین کے لیے راضی کر لیے جائیں گے لیکن اس سے ن لیگ ہمیشہ کے لیے تباہ ہو جائے گی۔ماروی میمن نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں عمران خان کی صرف ایک بات پر یقین رکھتی ہوں کہ وہ این آر او نہیں دیں گے۔ خیال رہے اس سے قبل بھی ماروی میمن اپنی قیادت پر تنقید کر چکی ہیں۔