counter easy hit

اب تک کی سب سے بڑی خبر

The biggest news so far

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )مقامی انگریزی اخبار دی نیشن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیر زخزانہ اسد عمر ممکنہ طور پر وفاقی کابینہ میں واپس آ رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ کامرس اور پلاننگ این ڈویلپمنٹ کی دو وزارتیں رکھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے دو ماہ کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم سے پہلی ملاقات کی ہے تاہم اس سے قبل انہوں نے قلمدان تبدیل ہونے پر کابینہ سے استعفیٰ دیدیا تھا لیکن تحریکا نصاف کے بااثر شخصیات کی جانب سے ان پر دباﺅ ڈالا جارہاہے کہ وہ کابینہ میں واپس آئیں۔ دی نیشن نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اسد عمر جلد ہی کابینہ میں واپس آ جائیں گے ۔نجی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسد عمر پارٹی میں عمران خان کے بعد اچھی شہرت کے مالک ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کی الیکشن مہم میں بھی بڑا کردار ادا کیا جبکہ وہ وزیراعظم کے بھی قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اسد عمر جلد ہی کابینہ میں واپس آ جائیں گے ۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی سینئر اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وزارت اطلاعات دیے جانے کا امکان ہے۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں اسد عمر نے کابینہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے وابستہ اینکر پرسن عمران خان نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر کو وزارت اطلاعات دیے جانے کا امکان ہے۔ فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد سے وزارت اطلاعات میں کوئی باقاعدہ وزیر نہیں ہے بلکہ فردوس عاشق اعوان بطور مشیر اطلاعات تمام معاملات چلا رہی ہیں۔ میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اسد عمر کو وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 19 اپریل کو وفاقی کابینہ میں رد وبدل کرتے ہوئے اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹادیا تھا ، انہیں وزیر اعظم نے پٹرولیم کی وزارت آفر کی تھی جو انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ وزیر اعظم نے اسد عمر کی جگہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیا ہے ۔اس سے پہلے یہ بھی خبریں گردش کر رہی تھی کہ سابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے وفاقی کابینہ میں واپسی کی حامی بھر لی ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق اسدعمر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے شیخ رشید بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آج صبح بھی انہوں نے اسد عمر سے ملاقات کی۔شیخ رشید اور اسد عمر کی اس حوالے سے اب تک تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں ۔آج صبح دونوں کی ملاقات کے بعد اسد عمر وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے۔ اسد عمر کی وزیراعظم سے ملاقات انہیں واپس وفاقی کابینہ میں لانے کی کوششوں کا ہی حصہ ہے اور اسد عمر نے بھی اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے اور وہ جلد وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website