آئی ایم ایف ملازمین قرضے کی لعنت سے زیادہ خطرناک، حکومت نے ملک اورآنے والی نسلوں کی سالوں تک غلامی کا بندوبست کردیا، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ملازمین قرضے کی لعنت سے زیادہ خطرناک، حکومت نے ملک اورآنے والی نسلوں کی سالوں تک غلامی کا بندوبست کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر پاکستانی گور نر سٹیٹ بینک کی تعیناتی کر نا غلط ہے ،غیرملکی کو گورنر سٹیٹ بینک لگانا پاکستانی معیشت کی تاریخ میں یادرکھی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو غلامی سے آزاد اور نظریہ پاکستان کے احیائ کی بات کرنے والے وزیراعظم نے ملک و قوم اورآنے والی نسلوں کو مزید غلامی کی زنجیروں میں دھکیل دیا ہے اور ستم بالائے ستم تو یہ ہے کہ وہ مصیبت کو بھی مرحمت بتانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔