counter easy hit

بجلی ، گیس اور پٹرول تو آسمان پر جا پہنچے ۔۔

Electricity, gas and gasoline reached heaven.

کراچی(ویب ڈیسک) واٹر بورڈ نے پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کردیا، پانی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری گورننگ باڈی نے دی۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کردیا، پانی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری گورننگ باڈی نے دی، گھریلو صارفین کے ساتھ صنعتی صارفین پر بھی 9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق 60 کے گز مکان پر پانی کے نرخ 120 روپے سے بڑھا کر 156 روپے کردئیے گئے ہیں، 120 گز کے مکان پر پانی کے نرخ 157 سے بڑھا کر 204 روپے کردئیے گئے۔اسی طرح 200 گز کے مکان پر پانی کے نرخ 258 روپے سے بڑھا کر 335 روپے کردئیے گئے، نرخوں کا اطلاق 2017 کو ہوا مگر عوام کو ریلیف کے لیے اضافہ جولائی 2019 سے کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ واٹر بورڈ کے ایم ڈی نے شہر میں پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس بند کرانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں جہاں بھی پانی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس موجود ہیں، ان غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی سرپرستی پر متعلقہ ایس ایچ اوز کیخلاف کاروائی کی جائے، نامعلوم افراد کو چھوڑ کر اپنے ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمات درج کرائیں۔ خط میں مزید کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس نہیں ہونے چاہئیں، گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی گرمیوں میں پانی چوری کرنے والا مافیا سرگرم ہوجاتا ہے، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہحکومت نے آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی فنڈ) کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا اختیار نیپرا کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کی مد میں صارفین پر 3 سال میں 340 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا۔ نیپرا کو بجلی کےنرخ کے لیے خود مختار بنانے پر حکومت رضامند ہوگئی جبکہ اوگرا کو بھی گیس کے فی یونٹ نرخ بڑھانے کا مکمل اختیار دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین میں صرف ایکسپورٹر کو محدود سبسڈی دی جائے گی۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ متذکرہ اقدامات آئی ایم ایف کی ایماں پر کیے گئے کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈ نے بجلی گیس کے نرخ بڑھانے کی شرط عائد کی تھی۔یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم پر انٹرنیشل مانٹیری فنڈ (آئی ایم ایف) کو راضی کرلیا، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم رواں ماہ متعارف کروائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا، اسکیم سے 170 ارب روپے کا ٹیکس مل سکتا ہے۔ اسکیم سے 2500 ارب روپے اثاثے قانونی بن سکتے ہیں، اور اب یہ خبر ہے کہ واٹر بورڈ نے پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کردیا، پانی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری گورننگ باڈی نے دے دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website