counter easy hit

پی ٹی آئی ارکان وزیر اعظم پر پھٹ پڑے

PTI members have fallen on Prime Minister

لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی حکومت کو اس وقت شدید تنقید کاسامنا ہے اس کی ایک وجہ تو مہنگائی اور بے روزگاری ہے جبکہ دوسری بڑی وجہ اہم عہدوں اور وزارتوں پر ان لوگوں کو براجمان کرنا ہے جو دوسری پارٹیوں میں رہ کر بھی ان وزارتوں سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر منتخب افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کر کے عوام کے ووٹوں سے اسمبلی میں پہنچنے والوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ غیر منتخب افراد کو اہم عہدوں سے نوازنے پر اپوزیشن تو ناراض تھی ہی تاہم اب پی ٹی آئی کے اراکین بھی پھٹ پڑے اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں دہائیاں دینے لگے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے عمران خان کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کی اپیل کر دی ہے۔ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں ہوا جس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سابق وزیر صحت عامر کیانی اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کی شمولیت پر اراکین نے وزیراعظم سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے غیر منتخب لوگ آگئے ہیں، حکومتی پالیسیوں میں عوام کے نمائندوں کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا، پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود ہیں اس لیے غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ہے، اس سے اپوزیشن کو خود تنقید کا موقع دیا جارہا ہے۔ اراکین اسمبلی کی شکایات پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں، آپ کے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن کچھ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔وزیراعظم نے وزرا کواعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ آپ میرا ساتھ دیں میں آپ کو رزلٹ دوں گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی گئی اور وزیراعظم نے کہا کہ اسد عمر کو تبدیل کرنا بھی سخت فیصلہ تھا، اسد عمر آج بھی میرا رائٹ ہینڈ ہے اور جلد ہی وہ آپ کو کابینہ میں واپس نظر آئیں گے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ عمران خان نے اپنے فیصلے سے اسد عمر کو خود آگاہ کیا،سابق وفاقی وزیر خزانہ نے عہدے کے لئے نامزدگی کی تصدیق کردی۔ اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ میری پارٹی مجھے خزانہ کمیٹی کا سربراہ بنا رہی ہے۔ قواعد کے تحت اسد عمر کو پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن اور پھر چیئرمین بنایا جائے گا۔ اس وقت تحریک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز کو قومی اسمبلی کا اجلاس ادھوراچھوڑکرچلے گئے اور حسب معمول کسی اپوزیشن رہنماءسے نہیں ملےتاہم وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم سے کچھ دیر بات چیت کی۔ کئی ارکان قومی اسمبلی نے بھی وزیراعظم کے پاس آکر مصافحہ کیا۔ عمران خان کی طرف سےاجلاس ادھورا چھور کر جانے پر ایوان میںگو عمران گو کے نعرے لگ گئے۔عمران خان نے ایک گھنٹہ تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website